اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کو بتایا گیا کہ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 19شہری شہید ہوئے۔

بھارت نے رواں سال 178بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی:آئی ایس پی آر
01 نومبر 2016 (20:25)
0

بھارت نے رواں سال کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی 178 بار خلاف ورزی کی جس سے انیس شہری شہید ہوئے ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے منگل کے روز کوٹلی کے قریب کنٹرول لائن کادورہ کیا ۔
گروپ کوشہری آبادی کونشانہ بنانے کے بھارتی جارحانہ اقدام کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔
گروپ کو بتایاگیا کہ شیلنگ اور فائرنگ سے اسی سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے۔