بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،2003 کے جنگ بندی معاہدے کے احترام پر زور۔

بھارت کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا شدید احتجاج
01 نومبر 2016 (18:53)
0

پاکستان نے بھارت سے ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا ہے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چھ شہری شہید اور آٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔
جنوبی ایشیا اور سارک کے بارے میں دفترِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور گزشتہ روز کنٹرول لائن پر نکیال اورجندروٹ سیکٹروں پر بھارتی فورسز کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی شدید مذمت کی۔
بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ 2003میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا اخترام کرے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے مسلسل واقعات کی تحقیقات کرے دیہات اور شہریوں کو نشانہ بنانا بند کرے اور ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھے۔