چیف جسٹس نے تمام فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں صبروتحمل کامظاہرہ کریں ۔

سپریم کورٹ کی حکومت اور دیگر جماعتوں کو پانامہ پیپرز کے بارے میں کمیشن کی تشکیل کیلئے اپنے ضابطہ کار پیش کرنے کی ہدایت
01 نومبر 2016 (16:01)
0

سپریم کورٹ نے حکومت اور دیگر جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر پانامہ پیپرز کے بارے میں کمیشن کی تشکیل کیلئے اپنے ضابطہ کار پیش کریں ۔
آج اسلام آباد میں پانامہ پیپرز کے بارے میں درخواستوں کی سماعت کے دوران حکومت اور تحریک انصاف نے کمیشن کی تشکیل کیلئے اپنی رضامندی کااظہار کیاہے ۔
عدالت نے فریقین سے کہاہے کہ وہ کمیشن کی تشکیل کے لئے اپنی تحریری تجاوز پیش کریں ۔ چیف جسٹس نے تمام فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں صبروتحمل کامظاہرہ کریں ۔عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے ۔
اُدھر سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پانامہ پیپرز کے بارے میں کمیشن کی تشکیل کا کھلے دل کا خیرمقدم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد ازجلد حل ہو۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ہم نے کھلے د ل سے سپریم کورٹ کے احکامات کو تسلیم کیاہے اور پاکستان تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ اپنی احتجاج کی اپیل کی واپس لے ۔
ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بالغ نظری کا مظاہرہ کرے گی اور ملک میں حالات معمول پرلانے کیلئے احتجاج کی کال واپس لے لے گی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کمیشن کے قیام پر رضامند ہے ۔