صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کااظہا ر کیاہے ۔

کراچی : گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دھماکہ،10افراد جاں بحق
01 نومبر 2016 (15:20)
0

کراچی کے علاقے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دھماکہ ہواجس میں دس فراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ ناکارہ جہاز کی کٹائی کے دوران پیش آیا۔

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کااظہا ر کیاہے ۔

وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ خاندانوں کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔