مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیاں ، ماہ اکتوبر کے دورا ن 17کشمیریوں کو شہید کردیا
01 نومبر 2016 (14:01)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پچھلے مہینے کے دورا ن اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں میں 17کشمیریوں کو شہید کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی جانب سے آج جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے گیارہ افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا ہے ۔
اسی ماہ کے دوران پر امن مظاہرین پر بھارتی پولیس کی پیلیٹ گنوں سے فائرنگ گولیوں اور آنسو گیس سے پانچ ہزار پانچ سو چوبیس افراد شدیدزخمی ہوئے ہیں۔
تقریباًایک ہزار سے زیادہ شہریوں ، خاص کر نوجوانوں اور حریت کارکنوں کو گرفتار کیاگیا ہے جن میں سے سینکڑوں کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔