23ملکوں کے بین الوزارتی اجلاس کے انعقاد کا مقصد خدمات میں تجارت کے معاہدے کے زیر اہتمام بحث کے آغاز سے قبل وزارتوں سے مشاورت اور رائے طلب کرنا ہے۔

ملکی اقتصادی مفادات کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہوگی : خرم دستگیر
01 نومبر 2016 (13:51)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ ملکی اقتصادی مفادات کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہوگی ۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں23ملکوں کے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس کا مقصد خدمات میں تجارت کے معاہدے کے زیر اہتمام بحث کے آغاز سے قبل وزارتوں سے مشاورت اور رائے طلب کرنا ہے۔خدمات میں تجارت کا معاہدہ یورپی یونین سمیت 23ملکوں کے درمیان مجوزہ بین الاقوامی تجارتی معاہد ہ ہے ۔