پیٹرولیم وقدرتی وسائل کے وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پرتشد د احتجاج کاکوئی جواز نہیں جس کے معیشت پرمنفی اثرات پڑسکتے ہیں۔

حکومت اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی: شاہد خاقان
01 نومبر 2016 (13:45)
0

پیٹرولیم وقدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ۔
ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے پرتشد د احتجاج کاکوئی جواز نہیں جس کے معیشت پرمنفی اثرات پڑسکتے ہیں۔
شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق پرامن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ۔