منصوبہ بندی کے وزیرنے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ماضی میں ملک کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔

ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سیاسی استحکام اورپالیسیوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے:احسن اقبال
01 نومبر 2016 (13:40)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سیاسی استحکام اورپالیسیوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے ۔ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ماضی میں ملک کو شدیدنقصان پہنچا ہے ۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبے کو متنازعہ نہیں بننا چاہئے کیونکہ اس نے پاکستانا ور خطے کی تقدیر بد ل جائے گی۔