وزیر دفاع نے کہاہے کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ عدالت میں ہے تو سڑکوں پر احتجاج کا جوازنہیں ۔

 پانامہ پیپرز تحقیقات،عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے:خواجہ آصف
01 نومبر 2016 (13:38)
0

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ حکومت پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا مکمل احترام کر ے گی ۔آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاضل عدالت نے پانامہ پیپرز کی درخواستوں کی سماعت کے دوران واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اس تنازعے کی تحقیقات چاہتے ہیں ۔
وزیر دفاع نے یاد دلایا کہ اس سلسلے میں حکومت نے چھ ماہ پہلے فاضل عدالت کو تحقیقات کے لئے کمیشن تشکیل دینے کے لئے کہاتھا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پانامہ پیپرز کا معاملہ عدالت میں ہے تو سڑکوں پر احتجاج کا جوازنہیں ۔