وفاقی دارالحکومت میں روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری
01 نومبر 2016 (10:51)
0

وفاقی دارالحکومت میں آج روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔تمام روٹس پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے اور ملازمین دفاتر جارہے ہیں جبکہ بازار بھی کھلے ہیں۔ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بھی کھلے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے نمائندے نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں پاک سیکرٹریٹ اور غیر ملکی سفارتخانے واقع ہیں ۔