وزیر نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کی طرف سے پرامن احتجاج کے خلاف نہیں۔

File photo

حکومت پانامہ پیپرز کا معاملہ حل کرنے کو تیار ہے:سعد رفیق
01 نومبر 2016 (08:32)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی ذرائع سے پانامہ پیپرز کا معاملہ حل کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت تحریک انصاف کی طرف سے پرامن احتجاج کے خلاف نہیں۔ تاہم دارالحکومت پر یلغار برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے اور آج سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہییے۔