File photo

تحریک انصاف انتشار پھیلانا چاہتی ہے:مریم
01 نومبر 2016 (08:28)
0

اطلاعات کی نامزد وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بھرپور محنت اور لگن سے انجام دینے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حلف برداری آج متوقع ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کرچکی ہے اور عوام دوست اور ترقی پر مبنی پالیسیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
ادھر نامزد وزیر مملکت نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ کسی بھی نقصان کے ذمہ دار تحریک انصاف کے قائدین ہوں گے کیونکہ وہ اپنے کارکنوں کو وفاق کے خلاف اُکسا رہے ہیں۔