وفاقی وزیر نے کہا کہ دارالحکومت کو کھلا اور معمولات زندگی کو جاری رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے گی۔

File photo

تحریک انصاف کی سیاست اقتصادی استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہے:احسن
01 نومبر 2016 (08:25)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست ملک کے اقتصادی استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ تحریک انصاف محض اپنی سیاست کیلئے ملک کو بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ساڑھے تین سال تک تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کو احتجاج سے کبھی نہیں روکا۔ تاہم اب تحریک انصاف اسلام آباد کو بند کرنا چاہتی ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دارالحکومت کو کھلا اور معمولات زندگی کو جاری رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے گی۔