وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر کمی کی ہے اور اگر دھرنے نہ ہوتے تو یہ کمی چودہ روپے فی لیٹر تک ہوسکتی تھی۔

 پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے عوامی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی:رشید
01 نومبر 2014 (17:36)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے فیصلے سے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
آج (ہفتہ) سہ پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے ذاتی گاڑیاں رکھنے والوں \' مسافروں اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو فائدہ ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ کراچی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے فوری طورپر کرایوں میں پانچ فیصد کمی کااعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی سے اسلام آباد اشیاء کی ترسیل کی لاگت میں پانچ ہزار روپے تک کمی ہوگی جس سے صارفین کو سستی اشیاء مل سکیں گی۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر کمی کی ہے اور اگر دھرنے نہ ہوتے تو یہ کمی چودہ روپے فی لیٹر تک ہوسکتی تھی \' انہوں نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔