حکام کسی بھی شخص یاتنظیم کو چینی مفادات سے متصادم سرگرمیاں ترک کرنے کا حکم بھی دے سکتے ہیں۔

چین:جاسوسی کی روک تھام کا قانون منظور
01 نومبر 2014 (17:44)
0

چین نے آج (ہفتہ) جاسوسی کی روک تھام کا قانون منظورکرلیا ہے جس کا مقصد ملک کے حفاظتی انتظامات سخت کرنا اور قومی سلامتی کا جامع نظام وضع کرنا ہے۔ اس قانون کے تحت حکام کو ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے آلات ضبط یا سیل کرنے کا اختیار ہوگا۔

حکام کسی بھی شخص یاتنظیم کو چینی مفادات سے متصادم سرگرمیاں ترک کرنے کا حکم بھی دے سکتے ہیں۔ حکم عدولی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے افراد کی املاک ضبط کرنے کے مجاز ہوں گے۔