ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمانئدے کو ایک خصوصی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

پاکستان،چین کے درمیان شاندار تعلقات نے خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیا ہے:بائوچنگ
01 نومبر 2014 (17:32)
0

 چین کے جنوبی شہرڈونگوان کے میئرYUAN BAOCHENG نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان شاندار تعلقات نے خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندے غلام قادر بیگ کو ایک خصوصی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔
میئر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پہلے ہی پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کرچکاہے۔
چینی میئر نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فرو غ کے مواقع تلاش کیے جاسکیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان نہ صرف ایک تجارتی شراکت دار بلکہ اس کا بااعتماد دوت بھی ہے اور علاقائی و عالمی سطح پر امن اور ترقی کیلئے دونوں ممالک کا یکساں موقف ہے۔
ڈونگ گوان شہر اشیاء تیار کرنے والی فیکٹری سمجھا جاتاہے جن میں بڑے پیمانے پر مشینری ' ظروف سازی ' ٹیکسٹائل اور بجلی سے چلے والی مصنوعات شامل ہیں اور اس سے چین کو دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بننے میں مد د ملی ہے۔