ریڈیو پاکستان سے باتیں کرتے ہوئے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر صبور غیور نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوںمیں کمی کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔

 اقتصادی ماہرین،سیاسی اور کاروباری برادری کا وزیراعظم کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم
01 نومبر 2014 (15:03)
0

اقتصادی ماہرین ، سیاستدانوں اور تاجر برادری نے تیل کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے فیصلےکاخیرمقدم کیا ہے۔ریڈیو پاکستان سے باتیں کرتے ہوئے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر صبور غیور نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پیداواری لاگت کم ہو گی جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔معروف ماہر معیشت ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی نے کہا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے ہمیشہ دوسری اشیاء کی قیمتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور برآمدات کو بھی فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔


پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان شاخ کے رہنماء غلام دستگیر خان کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے۔
ایوان صنعت وتجارت فیصل آباد کے سینئر نائب صدر ندیم اﷲ والا نے کہا کہ اس فیصلے کا عام آدمی پر مثبت اثر پڑے گا۔


کسان بورڈ فیصل آباد کے صدر میاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے بھی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے کسانوں کو ریلیف ملے گا۔