چودھری نثار نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی مدد کیلئے سیکورٹی اداروں کے32ہزار695اہلکار54اضلاع میں تعینات کئے ہیں

وزیر داخلہ کی عاشورہ پر سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت
01 نومبر 2014 (20:08)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے عاشورہ محرم تک سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ہفتہ کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ نے رینجرز ، فرنیٹئر کور اور فرنٹیئر کانسٹیبلری سمیت پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے بتیس ہزار چھ سو پچانوے اہلکار ملک بھر کے 54 اضلاع میں تعینات کیے ہیں جو عاشورہ کے ایام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے صوبائی حکومتوں کی مدد کریںگے ۔
انہوں نے کہاکہ بارہ ہیلی کاپٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں جو ملک بھر میں فضائی مدد کیلئے استعمال میں ہوںگے ۔