وزیراعظم نے کہا ہے کہ موٹرویز سمیت بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے موجودہ حکومت کے دورمیں مکمل ہو جائیں گے۔

 کراچی حیدرآباد موٹروے کی تعمیر اگلے ماہ شروع ہوگی:نواز شریف
01 نومبر 2014 (18:48)
0

 وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ موٹرویز سمیت بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبے موجودہ حکومت کے دورمیں مکمل ہو جائیں گے جن سے 2018 ء میں پاکستان ایک بہتر ملک بن جائے گا۔
انہوں نے یہ بات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کی طرف سے حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے بنیادی ڈھانچے کے نئے منصوبوں کے حوالے سے ہفتہ کو اسلام آباد میں دی گئی بریفنگ میں کہی۔
نیشنل ہائی وے کے چیئرمین نے وزیراعظم کو بتایا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے کی تعمیر اگلے مہینے شروع ہوگی جبکہ E-35 (برہان\' حویلیاں) موٹروے کا سنگ بنیاد اس مہینے رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ مظفر آباد میں NALUCHI پل اور ایم فور (فیصل آباد \' گوجرہ) تقریباً مکمل ہوچکے ہیں اور ان کا اگلے ماہ افتتاح ہوگا۔
انہوں نے کراچی \' حیدر آباد موٹروے اورخانیوال \' لاہور موٹروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد موٹروے کو موجودہ چار رویہ سے چھ رویہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اوکاڑہ اور بہاولپور کوکراچی \' لاہور موٹروے سے ملانے کیلئے اچھی سڑک تعمیر کی جائے۔