وزیرخزانہ نے آڈیٹرز کو اضافی ذمہ داری سونپی کہ وہ واضح طورپر آگاہ کریں کہ ایڈوانس یا زائد بلنگ کی گئی یا نہیں ۔

آڈیٹرز کی زائد بلنگ بارے کابینہ کی خصوصی کمیٹی کو بریفنگ
01 نومبر 2014 (21:04)
0

بجلی کے امور کے بارے میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی کوآڈیٹرز کی ٹیم نے زائد بلنگ سے متعلق اپنی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں ہوا ۔
وزیرخزانہ نے آڈیٹرز کو اضافی ذمہ داری سونپی کہ وہ واضح طورپر آگاہ کریں کہ ایڈوانس یا زائد بلنگ کی گئی یا نہیں ۔
انھیں کہاگیا تھا کہ وہ کمیٹی کو جلد ازجلد تحقیقات کے نتائج کے بارے میں بتائیں تاکہ ایک جامع رپورٹ تیار کرکے کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش کی جاسکے ۔
کمیٹی نے زائد بلوں کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔
وزیرخزانہ نے اس موقع پر کہاکہ گزشتہ چودہ ماہ کے دران حکومت بجلی کے شعبے میں سبسڈی بڑی حد تک کم کرنے کے قابل ہوئی اور اس مد میں ایک سواسی ارب روپے رکھے گئے انہوں نے کہاکہ یہ رقم ترقیاتی کاموں خصوصاً توانائی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی ۔