وزرائے اعلیٰ کے نام ایک خط میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک موقع فراہم کیا ہے

 صوبائی حکومتیں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے فوائد عوام کو منتقل کریں:وزیراعظم
01 نومبر 2014 (20:16)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے صوبائی حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ خاص طورپر ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرکے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں ۔
تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے نام ایک خط میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک موقع فراہم کیا ہے اور صوبائی حکومتیں اس فائدے کی عوام تک حقیقی منتقلی یقینی بنائیں ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اﷲ کے فضل سے ملک اب معاشی بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور پاکستانی شہریوں کو بہتر ریلیف ملناچاہیے ۔