شوگر ملوں کو درپیش مسائل پربھرپور توجہ دی جائے گی:ڈار
01 نومبر 2014 (20:11)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ہدایت کی ہے کہ کسانوں کے واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ گنے کی کرشنگ کا عمل بروقت شروع کیاجاسکے۔
انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی جس نے انھیں شوگر ملوں کے مسائل کے بارے میں بتایا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ شوگر ملوں کو درپیش مسائل پربھرپور توجہ دی جائے گی تاہم ملز کو بھی کسانوں اور صارفین کی فلاح کو مدنظررکھنا چاہیے ۔