پٹرول کی قیمت میں 9.43 ، ڈیزل میں6.18 ، مٹی کے تیل میں8.16 اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14.68 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اوگرانےپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا
01 نومبر 2014 (12:12)
0

تیل اور گیس کی ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔پٹرول کی قیمت میں نو روپے تینتالیس پیسے ، ڈیزل میں چھ روپے اٹھارہ پیسے ، مٹی کے تیل میں آٹھ روپے سولہ پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں چودہ روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔

اس ضمن میں انہوں نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔