اشرف غنی نے کہا کہ چین نے افغانستان میں 30 سال سے زائد جنگ کے بعد امن قائم کرنے کے لئے مکمل تعاون کرنے کاارادہ ظاہر کیا ہے۔

افغان صدرکابدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار
01 نومبر 2014 (19:13)
0

افغان صدر اشرف غنی نے ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے اور سرکاری سطح پر بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

چین کے دورے سے واپسی پر کابل میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے افغانستان میں 30 سال سے زائد جنگ کے بعد امن قائم کرنے کے لئے مکمل تعاون کرنے کاارادہ ظاہر کیا ہے۔
ادھر چین میں عالمی برادری کے تعاون سے امن مذاکرات کیلئے افغان صدر نے طالبات کودعوت دی ہے۔