پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنا لئے، 370 رنز کی واضح برتری حاصل

ابوظہبی ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم 261 رنز پر ڈھیر،فالو آن کا سامنا
01 نومبر 2014 (19:41)
0

آسٹریلوی ٹیم ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 309 رنز کے خسارے کے ساتھ 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔
مچل مارش نے 87 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز پاکستانی بائولنگ کو جم کر نہ کھیل سکا۔
عمران خان نے تین جبکہ راحت علی، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنا لئے اور اسے 370 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اظہر علی 21 اور یونس خان 16 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔