امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام جماعتوں کو بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سیاسی مفادات بالائے طاق رکھ دینے چاہئیں۔

سراج الحق،طلال بگٹی کا بلوچستان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال
01 نومبر 2014 (17:52)
0

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

وہ آج (ہفتہ) کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے صدر طلال بگٹی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے۔


انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنے سیاسی مفادات بالائے طاق رکھ دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ طلال بگٹی محب وطن پاکستانی ہیں اور وہ وفاق پر یقین رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔