سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں سے پانچ لائسنس سرکاری شعبے کو جبکہ ایک سو اڑتالیس لائسنس نجی کمپنیوں کو دئیے گئے ہیں۔

سندھ حکومت نے لاکڑا کول فیلڈ میں کوئلے کی تلاش کے153 لائسنس جاری کردیئے
01 نومبر 2014 (15:06)
0

سندھ حکومت نے لاکڑا کول فیلڈ میں کوئلے کی تلاش کے ایک سو ترپن لائسنس جاری کئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں سے پانچ لائسنس سرکاری شعبے کو جبکہ ایک سو اڑتالیس لائسنس نجی کمپنیوں کو دئیے گئے ہیں۔


دو وفاقی ادارے پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور لاکڑا کول ڈیویلپمنٹ کمپنی ، لاکڑا کول فیلڈ میں کوئلے کی تلاش میں مصروف ہیں ۔ اس فیلڈ سے تقریبا پچاس ہزار ٹن سالانہ کوئلہ حاصل کیا جا رہا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ سندھ کی لاکڑا کول فیلڈ میں تقریبا ایک ارب بتیس کروڑ اسی لاکھ ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جبکہ لاکڑا کی کوئلے کی کانوں سے تقریبا گیارہ لاکھ ساٹھ ہزار ٹن سالانہ کوئلہ نکالا جا رہا ہے جو بجلی کی پیداوار ، سیمنٹ کے کارخانوں اور دوسرے صنعتی یونٹوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔