وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک منفی سوچ اور انتشار کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

ملک کو تجارت اور سرمایہ کاری مارچ کی ضرورت ہے:شہباز شریف
01 نومبر 2014 (19:10)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کو نام نہاد مارچ اور دھرنوں کے بجائے ترقی \' تجارت اور سرمایہ کاری کے مارچ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات ہفتہ  کو لندن میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں منفی سوچ اور انتشار کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ ملک ایسی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔