بجٹ میں پائیدار اور بلند شرح نمو کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائیگی،ڈار
01 مئی 2017 (22:23)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے پائیدار اور جامع شرح نمو کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں آئندہ بجٹ کی تیاری کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیرخزانہ نے بجٹ تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا۔
سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بجٹ کی تیاری اور اس سلسلے میں کئے جانیوالے اقدامات پر بریفنگ دی۔