وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکومت نے توانائی کے شعبے میں ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔

File Photo

حکومتی پالیسیوں کی بدولت قومی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،شہبازشریف
01 مئی 2017 (21:22)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت قومی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

انہوں نے پیر کے روز لاہور میں ایک بیان میں کہاکہ سابق حکومت نے توانائی کے شعبے میں ٹھوس اقدامات نہیں کیے اور ملک کو اب بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کے کئی منصوبے شروع کیے اور 2018 ء میں آئندہ عام انتخابات سے قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔