گورنر نے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی بدولت قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

File Photo

وزیراعظم سندھ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں،محمد زبیر
01 مئی 2017 (21:18)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم سندھ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے پیر کے روز کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اعجاز شاہ شیرازی اور شفقت شاہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی بدولت قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔
گورنر نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل سے ملک میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔
شیرازی برادران کا ضلع ٹھٹھہ میں 500بستروں پر مشتمل ہسپتال اور صحت بیمہ کارڈ کے اجراء کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔