سفیر نے کہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا ہے ۔

 حکومت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردے گی،اعزاز چودھری
01 مئی 2017 (19:56)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔

انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں امورخارجہ سے متعلق امریکی ایوان کی کمیٹی کے رکن ٹیڈ لیو سے ملاقات میں کہی ۔
اعزاز چوہدری نے کہاکہ امن وامان کی بہتر صورتحال سے پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا ہے ۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اعزاز چودھری نے کانگریس کے ارکان کو بتایا کہ حکومت نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے فوجی آپریشنز کامیاب رہے ہیں اور اب دہشتگرد بھاگ رہے ہیں۔