چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیکر حل کئے جا سکتے ہیں۔

کراچی ملک کا اقتصادی مرکز ہے،عمران خان
01 مئی 2017 (19:39)
0

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا اقتصادی مرکز ہے اور لوگوں کو درپیش مسائل بلدیاتی اداروں کو اختیارات دے کر حل کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے پیر کے روز کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ بنیادی مسائل حل کرسکیں۔