فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج ایک انتہائی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل فوج نے اور وہ کبھی کسی فوجی کی توہین نہیں کرے گی خواہ وہ بھارتی کیوں نہ ہو ۔

01 مئی 2017 (19:35)
0

پاک فوج نے کنٹرول لائن کے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا بھارتی دعوی مستردکردیا ہے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج ایک انتہائی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل فوج نے اور وہ کبھی کسی فوجی کی توہین نہیں کرے گی خواہ وہ بھارتی کیوں نہ ہو ۔
بیان میں کہاگیا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ بٹل سیکٹر میں کوئی کارروائی کی لہذا بھارت کا الزام قطعا بے بنیاد ہے۔
بیان میں کہاگیا کہ بھارت کی جانب سے بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا بھارتی الزام بھی غلط ہے ۔

دفتر خارجہ نے بھی کنٹرول لائن پر بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسنح کرنے کا بھارتی دعوی مسترد کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کی حامل فوج ہے اور وہ کبھی کسی فوجی کی توہین نہیں کرے گی۔


انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اور بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسنح کرنے کا الزام جھوٹ پر مننی ہے۔