وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔

01 مئی 2017 (19:29)
0

حکومت نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے کارکنوں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیر کی شام واہ کینٹ میں پی او ایف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کارکنوں کی بنیادی تنخواہ میں 25فیصد اضافے اور دو اضافی ترقیاں دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں اور مزدوروں کی فلاح وبہبود کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔
دفاعی پیداوار کے وزیر چودھری تنویر حسین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کی بہبود اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت ملک کے مزدور طبقے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کی خوشحالی ملک کی خوشحالی کی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت محنت کش افراد کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔