خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوران عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کے جذبے اور لگن کا مظاہرہ کرنے کی تعریف۔

وزیر خزانہ کا خانہ و مردم شماری کے جاری عمل کا جائزہ
01 مئی 2017 (19:24)
0

وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت پیر کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں خانہ اور مردم شماری کے جاری عمل کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوران ادارہ شماریات، مردم شماری کے عملے اور سیکورٹی اہلکاروں کے جذبے،سخت محنت اور لگن کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تعریف کی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ دوسرا مرحلہ بھی اسی جوش و جذبے سے مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں دوسرے مرحلے میں اب تک کی پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا گیا۔