جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم امن و استحکام یقینی بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

 حکومتی عملداری بحال کر دی گئی ہے،آرمی چیف
01 مئی 2017 (17:55)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت کی عملداری بحال کردی گئی ہے اورہم امن واستحکام یقینی بنانے کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحدپر تعینات جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
آرمی چیف نے کہاکہ ہماری قوم وطن کے دفاع اورسلامتی کیلئے ہماری لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہماری حمایت کرتی ہے ۔
انہوں نے موثر سرحدی انتظامات کی تعریف کی جن کے باعث دہشت گردوں کی سرحد کے آرپار نقل وحرکت پرقابوپانے میں مددملی ہے ۔
انہوں نے جوانوں کے غیرمعمولی طورپر بلند عزم اوردوہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ان کے غیرمتزلزل جذبے کو سراہا ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں اور ایف سی خیبرپختونخوا کے نئے ونگز کی تعیناتی سمیت سیکورٹی کے بہتر سرحد ی انتظامات سے متعلق بتایاگیا ۔