نوازشریف دریائے سندھ پر 4رویہ پل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم کا کل لیہ کا دورہ متوقع
01 مئی 2017 (17:38)
0

توقع ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کل لیہ کا دورہ کریںگے جہاں وہ دریائے سندھ پر چار رویہ پل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیںگے ۔
ڈیڑھ کلومیٹر طویل پل لیہ کو تونسہ سے ملائے گا اور یہ تقریبا سات ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا ۔
منصوبے میں بیس کلومیٹر طویل دو رویہ رابطہ سڑکیں بھی شامل ہیں۔
نئے پل کی تعمیر سے لیہ اور تونسہ کے درمیان فاصلہ کم ہوجائے گا ۔