بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے محنت کش طبقہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

صدرالدین راشدی کا محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
01 مئی 2017 (15:37)
0

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وزیر پیر سید صدرالدین راشدی نے کہا ہے کہ ہنر مند پاکستانی ملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے محنت کش طبقہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔