وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں مقیم ہزاروں رہائشیوں کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی جائیں گی۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اٹک میں 60 سے زائد ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں: شیخ آفتاب
01 مئی 2017 (15:22)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام"> ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع اٹک میں 60 سے زائد ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں جن پر سات ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔انہوں نے یہ بات اٹک میں ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں مقیم ہزاروں رہائشیوں کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی جائیں گی۔