وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ امریکہ کے کسی بھی اقدام کاجواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

کسی بھی وقت ایٹمی تجربہ کرسکتے ہیں: شمالی کوریا
01 مئی 2017 (15:18)
0

شمالی کوریا نے آج خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی قیادت کی طرف سے مقررکردہ کسی بھی وقت اور مقام پر ایٹمی تجربہ کرے گا۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پیانگ یانگ امریکہ کے کسی بھی اقدام کاجواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ اپنی مخاصمانہ پالیسیاں ترک نہیں کرتا شمالی کوریا اپنے ایٹمی حملے کی صلاحیت مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے گا۔