مختلف سیاسی جماعتوں کے لیبرونگزاورمحنت کشوں کی تنظیمیں اس دن کی اہمیت اُجاگر کرنے کیلئے ریلیاں نکال رہی ہیں۔

عالمی یوم مزدور آج منایا جارہا ہے
01 مئی 2017 (15:12)
0

آج عالمی یوم مزدور محنت کشوں کے وقار میں اضافے اور ا ن کی خدمات کے اعتراف کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔مختلف سیاسی جماعتوں کے لیبرونگزاورمحنت کشوں کی تنظیمیں اس دن کی اہمیت اُجاگر کرنے کیلئے ریلیاں نکال رہی ہیں۔لاہور میں آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے گلبرگ سے پریس کلب تک ریلی نکالی
قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر مزدوروں کے مسائل حل کررہی ہے ۔ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے مزدور کی کم سے کم اجرت پندرہ ہزار روپے مقرر کی ہے ۔
مزدوروں کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے کراچی میں مزار قائد سے پریس کلب تک مزدوروں، صحافیوں، کاشت کاروں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی مشترکہ ریلی نکالی جارہی ہے ۔
یوم مئی کے سلسلے میں کراچی میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود پاکستان پیپلز پارٹی کی پہلی ترجیح ہے اور پیپلز پارٹی ہر قیمت پر ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔
پشاور میں یونائٹیڈ ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مزدور یونین اور مختلف شہری تنظیموں نے شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پریس کلب کے سامنے مشترکہ ریلی کااہتمام کیا۔
بلوچستان میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مزدوروںکی قربانیوں کواجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرام مرتب کئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں یوم مئی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے مزدور تنظیموں کی جانب سے متعدد پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔
ریڈیو پاکستان بھی مزدوروں کے حقوق اورمحنت کی عظمت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی پروگرام نشر کررہا ہے ۔