سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پچھلے ساڑھے تین سال سے زائد عرصے میں پچاس ارب روپے مالیت کے منصوبے شروع کئے ہیں۔

پنجاب حکومت کے محنت کشوںکی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات
01 مئی 2017 (12:46)
0

پنجاب کی حکومت نے محنت کشوںکی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پچھلے ساڑھے تین سال سے زائد عرصے میں پچاس ارب روپے مالیت کے منصوبے شروع کئے ہیں۔

ان منصوبوں میں پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے 47 ہزار سے زائد محنت کشوں کے بچوں کو تعلیم کی مفت فراہمی، لاہور ،ملتان ننکانہ صاحب میںمحنت کشوں کیلئے رہائشی کالونیوں کی تعمیر اورپنجاب کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں محنت کشوں کامفت علاج معالجہ شامل ہے۔
پنجاب کی حکومت نے بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے پانچ ارب روپے جبکہ شادی اورموت کی صورت میں امداد کے لئے تین ارب بارہ کروڑ روپے کی رقم بھی مختص کی ہے۔