مقررین نے کہاکہ ہندوتوا نے نہ صرف قوموں کا ان کے آبائی ملک میں حق خودارادیت کومسترد کیا تھا بلکہ اس نے تشدد کے ذریعے دیگر مذاہب کی آزادانہ بھارت کو بھی مسترد کیا ہے۔

برمنگھم کانفرنس: بھارت میں بڑھتے انتہا پسندانہ ہندوتوا ایجنڈے سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ
01 مئی 2017 (11:55)
0

برمنگھم میں ہونیو الی عالمی کانفرنس میں بھارت میں بڑھتے ہوئے انتہا پسندانہ ہندوتوا ایجنڈے سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہندوتوا نے نہ صرف قوموں کا ان کے آبائی ملک میں حق خودارادیت کومسترد کیا تھا بلکہ اس نے تشدد کے ذریعے دیگر مذاہب کی آزادانہ بھارت کو بھی مسترد کیا ہے۔سیاستدان ،ماہرین تعلیم، مذہبی اور قومی نمائندوں کے علاوہ ممتاز تنظیموں کے افراد نے بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کی۔