یہ بات امریکی فوج کی طرف سے ایک بیان میں بتائی گئی۔

File Photo

عراق اورشام میں دولت اسلامیہ کیخلاف فضائی حملوں میں352شہری ہلاک
01 مئی 2017 (11:01)
0

عراق اورشام میں2014ء سے دولت اسلامیہ گروپ کیخلاف امریکہ کے زیرکمان اتحادیوں کے فضائی حملوں میں کم ازکم352شہری ہلاک ہوئے۔

یہ بات امریکی فوج کی طرف سے ایک بیان میں بتائی گئی۔
مشترکہ ٹاسک فورس نے امریکہ کی زیرکمان اتحادی فوج کی کارروائیوں میں انسانی ہلاکتوں سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہاکہ ابھی وہ اس سلسلے میں 42 شہریوں کی ہلاکت کے معاملے کاجائزہ لے رہی ہے۔
فوجی اتحاد کی طرف سے اعلا ن کردہ انسانی ہلاکتوں کی تعداد دوسرے بیرونی حلقوں کے اعدادوشمار کے مقابلے میں بہت کم ہے۔