یہ اتفاق رائے جدہ میں سودی فرمانرواشاہ سلمان اورجرمنی کی چانسلرانجیلامرکل کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔

سعودی عرب اورجرمنی کا علاقائی تنازعات کے پُرامن حل کی ضرورت کااعادہ
01 مئی 2017 (08:52)
0

سعودی عرب اورجرمنی نے شام اوریمن سمیت علاقائی تنازعات کے پُرامن اور سیاسی حل کی ضرورت کااعادہ کیاہے۔ یہ اتفاق رائے جدہ میں سودی فرمانرواشاہ سلمان اورجرمنی کی چانسلرانجیلامرکل کے درمیان ایک ملاقات میں ہوا۔

دونوں فریقوں نے مختلف دوطرفہ اورعلاقائی امورخصوصاً شام، ایران اوریمن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے چھ بڑے معاہدوں پر دستخط بھی کئے۔
جرمنی کی چانسلرجوسعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں آج سے متحدہ عرب امارات کابھی دورہ کررہی ہیں۔