file photo

مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارت کے کنٹرول سے باہرنکل رہی ہے: واشنگٹن پوسٹ
01 مئی 2017 (08:49)
0

ممتازامریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارت کے کنٹرول سے باہرنکل رہی ہے۔

روزنامے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ گزشتہ مہینے شروع ہونیوالی نئی احتجاجی تحریک جس میں متعدد کشمیری شہید ہوئے، اب ایک نیارخ اختیار کررہی ہے اور طالبات بھی آزادی کے حصول کیلئے احتجاجی تحریک میں شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ احتجاجی مظاہروں میں طالبات اورخواتین کی موجودگی اس بات کی علامت ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال بھارت کے کنٹرول سے باہر نکل رہی ہے۔