ترک صدر دو روزہ دوورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
01 مئی 2017 (07:37)
0

ترکی کے صدررجب طیب اردوان دوروزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں جہاں وہ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ،علاقائی اوربین الاقوامی امور پربات چیت کریں گے۔

وہ آج نئی دہلی میں بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کرینگے۔
اس سے پہلے بھارت کے دورہ سے پہلے انقرہ میں ایک انٹرویو میں طیب اردوان نے پاکستان اوربھارت کے دومیان تنازعہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیا۔