گورنر پنجاب نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

file photo

بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کاتشخص بہتر ہواہے:رجوانہ
01 مئی 2017 (06:48)
0

پنجاب کے گورنررفیق رجوانہ نے کہاہے کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کاتشخص بہتر ہواہے۔

وہ ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس سے روزگار کے مواقع بھی پیداہورہے ہیں۔
گورنر نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے امن کو بھی فروغ حاصل ہوا اور ادارے مضبوط ہوئے جس کی بدولت متعدد بڑے منصوبے بھی مکمل کئے گئے ہیں اور بعض تکمیل کے مراحل میں ہیں۔