نوازشریف نے کہاکہ جدیدصنعتی معیشت اور جامع ترقی کے اہداف پُرعزم، محنتی اور ہنرمندکارکنوں کے ذریعے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

 حکومت کارکنوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے:صدر،وزیراعظم
01 مئی 2017 (06:41)
0

صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہاہے کہ حکومت کارکنوں کی فلاح وبہبود اور ان کے خاندانوں کے معیارزندگی میں بہتری کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ محنت کش معاشرے کانہایت اہم ستون ہیں جو اس کی سماجی واقتصادی ترقی میں مرکزی کرداراداکررہے ہیں۔
صدرممنون حسین نے کہاکہ یہ دن پاکستانی محنت کشوں کی قوت اور کردار اورملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے اُنکے خلوص اور عزم کی علامت ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ جدیدصنعتی معیشت اور جامع ترقی کے اہداف پُرعزم، محنتی اور ہنرمندکارکنوں کے ذریعے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ خوشحال اور پُرخلوص محنت کشوں کی بدولت پاکستان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر عالمی معیشت میں مسابقت کی دوڑ میں نہ صرف شریک ہوسکتاہے بلکہ اس راہ میں درپیش چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآہوسکتاہے۔